پٹرولیم مصنوعات پر عوام کے لیے مزید ریلیف کا اعلان کر دیا گیا

آسٹریلوی حکومت نے مہنگائی کے دباؤ کا سامنا کرنے والے شہریوں کے لیے فیول ایکسائز ریلیف میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published June, 21 2026 | Muhammad Bilal
کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی حکومت نے مہنگائی کے دباؤ کا سامنا کرنے والے شہریوں کے لیے فیول ایکسائز ریلیف میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بڑھتی ہوئی فیول قیمتوں سے بچانے کے لیے پٹرول اور ڈیزل پر دی جانے والی رعایت برقرار رکھے گی۔

فیصلے کے تحت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 سینٹ فی لٹر کمی کا ریلیف مزید ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

حکومتی اندازے کے مطابق اس اقدام سے عام شہری کو گاڑی کے ایک ٹینک پر تقریباً 11 آسٹریلوی ڈالر تک کی بچت ہو سکے گی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت بخوبی جانتی ہے شہری روزمرہ اخراجات، بجلی، خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔

آسٹریلوی حکومت کے مطابق فیول ایکسائز ریلیف ایک عارضی مگر ضروری قدم ہے جس کا مقصد عوام کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات سے فوری سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل بھی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی سمیت متعدد ریلیف اقدامات کیے تھے جن کی مدت جون کے آخر تک مقرر تھی تاہم اب انہیں مزید ایک ماہ کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، عالمی تنازعات کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

آسٹریلیا چونکہ اپنی ضرورت کا بڑا حصہ درآمدی ایندھن سے پورا کرتا ہے، اس لیے عالمی بحران کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر محسوس کیے گئے۔

وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.86 ▲ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.04 ▲ 0.32
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.03 ▼ 0.17
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.63 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,533 ▲ 364
Gold 22K Per Tola 388,238 ▲ 334
Gold 21K Per Tola 370,591 ▲ 318
Gold 18K Per Tola 317,650 ▲ 273
Silver Per Tola 6,090 ▲ 45
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 21.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56
Diesel HSD Per Litre 252.73
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں