پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے کمی کا امکان
رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 42 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 18 روپے 18 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 245 روپے 16 پیسے سے کم ہو کر 226 روپے 98 پیسے فی لیٹر رہ گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 36 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 268 روپے فی لیٹر تک آ گئی ہے۔ تاہم صارفین کو ملنے والے ریلیف کا انحصار حکومت کے حتمی فیصلے پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق حکومت ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی میں 27 روپے فی لیٹر اضافے پر غور کر رہی ہے، جبکہ پیٹرول پر عائد اضافی لیوی میں 26 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے، اگر لیوی میں ردوبدل کیا گیا تو پیٹرول کی قیمت میں ممکنہ کمی کا مکمل فائدہ عوام تک نہیں پہنچ سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مڈل کلاس طبقے کیلئے حکومت نے سولر سکییم کا اعلان کردیا
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، جس کا عوام بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔