پاکستان میں پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے ؟ اہم خبر

ایران امریکا معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع ہے تاہم قیمتوں میں کمی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 18 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد :(ویب ڈیسک) ایران امریکا معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع ہے تاہم قیمتوں میں کمی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا بتانا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں نمایاں کمی کے تناظر میں پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 40 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان ہے۔

تاہم پٹرولیم ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی ورکنگ پیپر تیار نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ہفتہ وار قیمتوں کے ردوبدل سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ بھی تاحال نہیں ہوسکا، البتہ اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے اور وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں میں ممکنہ کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔

پٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق جمعہ سے قبل قیمتوں میں کمی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے، حتمی فیصلہ قیمتوں کے تعین کے لیے مقررہ فارمولے کے تحت کیا جائے گا اور ورکنگ مکمل ہونے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت 225 روپے لٹر؟ بڑا مطالبہ آگیا

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع کمی کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف خود کریں گے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے، عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل 81 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-18 USD to PKR 278.30
2026-06-18 EUR to PKR 321.54
2026-06-18 GBP to PKR 371.76
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-18 Silver (XAG) 1 Ounce 19,443.69
2026-06-18 Gold (XAU) 1 Ounce 1,200,676.96
2026-06-18 Platinum (XPT) 1 Ounce 492,166.23
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-18 Petrol (Super) 373.78
2026-06-18 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-18 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں