سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کمی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 126 ڈالر 27 سینٹ کی بڑی کمی کے بعد 4 ہزار 200 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گرنے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی واضح طور پر دیکھنے میں آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 627 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس بڑی گراوٹ کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 11 ہزار 364 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت کم ہو کر 3 لاکھ 78 ہزار 170 روپے تک پہنچ گئی۔
صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہو رہی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 385 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 929 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 352 روپے کم ہو کر 5 ہزار 893 روپے رہ گئی۔
یاد رہے کہ 6 جون کو بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی، جب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 124 ڈالر سستا ہوا تھا، جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 489 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:قومی بچت سکیموں میں پیسہ لگانے والوں کیلئے خوشخبری
مسلسل کمی کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں کی نظریں اب آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں کے ممکنہ رجحان پر مرکوز ہیں۔