سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
آل پاکستان صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 489 روپے کی کمی ہوئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 240 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 124 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 328 ڈالر پر آ گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی نرخوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جس سے خریداروں کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیول سبسڈی سکیم، ایک ساتھ 4 ہزار روپے جاری کرنے کا فیصلہ
ماہرین نے تجویز دی ہے کہ سرمایہ کار اور عام خریدار اس موقع کو فائدے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر براہ راست مرتب ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان عالمی منڈی میں ڈالر کے مستحکم ہونے اور تیل کی قیمتوں میں کمی سے بھی متاثر ہوتا ہے۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کمی کے بعد سونے کی خریداری کے مواقع بڑھ سکتے ہیں، جبکہ صارفین بھی زیورات اور سرمایہ کاری کے لیے سونے کو ترجیح دے سکتے ہیں۔