گھی اور کوکنگ آئل بھی مہنگا، شہری پریشان

Roti Price Increase Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published May, 20 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا، آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب روٹی، کوکنگ آئل اور گھی بھی مہنگا ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں روٹی کی قیمت بڑھ کر 20 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس سے شہریوں پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی کا انتظام بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے، جبکہ گھریلو اخراجات پہلے کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔

کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بھی 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، قیمتوں میں اس اضافے نے نہ صرف گھریلو بجٹ کو متاثر کیا ہے بلکہ کم آمدن والے خاندانوں کیلئے خوراک کی بنیادی ضروریات پوری کرنا بھی ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کے دباؤ کو مزید بڑھا رہا ہے، جس کے اثرات سب سے زیادہ دیہاڑی دار مزدوروں اور محدود آمدن والے افراد پر پڑ رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام کو بڑھتی مہنگائی کے اثرات سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، مزدور طبقہ پریشان

 

 

 

دوسری جانب عوام کو خدشہ ہے کہ اگر قیمتوں میں اضافے کا یہی سلسلہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں مزید معاشی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں