حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
فائل فوٹو
Updated 23 گھنٹے قبل | Published May, 8 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر حکومت نے رات گئے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 14 روپے 92 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔
.jpg)
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 کا اضافہ کر دیا گیا، قیمت میں اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 414 روپے 58 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 سے ہو گا۔