رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 98 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 97 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور اس حوالے خبریں زیر گردش ہیں۔
امریکا سے مذاکرات کے حوالے سے ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اگر امریکا سے مذاکرات کا دوسرا دور ہوا تو پاکستان ہماری ترجیح ہو گی۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکار نے بھی رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دوراس ہفتے یا آئندہ ہفتے کے آغاز میں ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی متوقع
امریکی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات جمعرات کو اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بے نتیجہ رہنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی جبکہ امریکی معیار کے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ، اسی طرح متحدہ عرب امارات کا مرین خام تیل بھی 98 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔