پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی متوقع
ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ رکنے کے بعد پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ رکنے کے بعد پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آ چکی ہے، اس کے پیش نظر پاکستان میں بھی پٹرول 78 سے 78 روپے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں90 سے 100 روپے کمی متوقع ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے تعین کے لیے آج آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) تجاویز پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گی جس کے بعد پٹرولیم ڈویژن وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی منظوری حاصل کرے گا، نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب میں کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں تین روز تک تیل کی قیمتوں میں تقریباً 17 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا تاہم امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد قیمتوں میں تقریباً 16 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچایا جائے گا۔

دوسری جانب وزارت توانائی نے ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعدادوشمار بھی جاری کر دیے ہیں۔

وزارت توانائی کی دستاویز کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 46 اعشاریہ 7 فیصد مہنگا ہوا جبکہ یکم مارچ سے اب تک ڈیزل 88 اعشاریہ 74 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔