عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا
عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستانی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے ہو گیا۔

اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 3 ہزار 943 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں 40 برس کی تاریخ کی سب سے بڑی ہفتہ وار کمی

دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا، عالمی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کے نرخوں میں 46 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 4 ہزار 730 ڈالر سے بڑھ کر 4 ہزار 776 ڈالر کا ہو گیا۔

ادھر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کے بھاؤ 326 روپے بڑھ کر 8 ہزار 260 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔