گزشتہ جمعہ کی رات سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ جاری رہی، جس کے باعث 1983 کے بعد سونے کی قیمت میں سب سے بڑی ہفتہ وار کمی دیکھنے میں آئی۔
ماہرین کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد کمی انتہائی غیر معمولی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گولڈ فیوچرز ایک فیصد کم ہو کر 4 ہزار 570 ڈالر فی اونس تک آ گئے جبکہ اسپاٹ گولڈ 0.4 فیصد کمی کے بعد 4 ہزار 560 اعشاریہ 45 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مجموعی طور پر اس ہفتے سونے کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد کمی ہو چکی ہے اور یہ رجحان کئی ہفتوں سے جاری ہے۔
1983 سے موازنہ قیمتوں کی سطح کے حوالے سے نہیں بلکہ اس رفتار سے ہے جس سے سونا گر رہا ہے، کئی تاجر اس غیر معمولی گراوٹ کو دہائیوں میں سب سے تیز ہفتہ وار کمی قرار دے رہے ہیں۔
اس کمی کی ایک بڑی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں بے پناہ اضافہ ہے، جب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو دیگر ممالک کے خریداروں کے لیے سونا مہنگا ہو جاتا ہے، جس سے طلب کم ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید سے قبل سونا ہزاروں روپے سستا
سونا عام طور پر مہنگائی کے دوران محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے لیکن زیادہ شرح سود دیگر سرمایہ کاری کے مواقع کو زیادہ پرکشش بنا دیتی ہے جس کے باعث سونے میں دلچسپی کم ہو گئی ہے۔
اسی دوران مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے بھی مارکیٹ کے رجحان کو متاثر کیا ہے، محفوظ اثاثے کے طور پر سونا خریدنے کے بجائے بہت سے سرمایہ کار اب اسے فروخت کر رہے ہیں جس سے قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں تیزی سے کمی اس لیے بھی ہو رہی ہے کیونکہ سرمایہ کار زیادہ محفوظ یا بہتر منافع دینے والے متبادل ذرائع کی طرف منتقل ہو رہے ہیں، مضبوط ڈالر بھی اس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جبکہ غیر یقینی مارکیٹ صورتحال کے باعث لوگ فوری ردعمل دے رہے ہیں۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |