ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی خصوصی ہدایت پر عید کے دنوں میں ریلوے لاہور ڈویژن کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر سیدہ مرضیہ زہرا نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
عید پر ریلوے افسران کو ریلوے اسٹیشن پر راؤنڈ دی کلاک ڈیوٹیاں سرانجام دینے ، ٹرین آپریشن اور مسافروں کی سہولت پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے افسران عید کے تینوں دن اور 23 مارچ تک اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے، افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹرینوں کی آمد و رفت کو مؤثر انداز میں کنٹرول کریں، واشنگ لائنز، ریلوے اسٹیشنز اور دیگر تنصیبات پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر 5 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق 20 اور اور 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، جمعہ اور ہفتے کو عیدالفطر کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی، 5 اور 6 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر میں تعطیلات کا اطلاق ہوگا۔
عیدالفطر پر وفاقی سرکاری ملازمین کو 4 چھٹیاں ملیں گی، 22 مارچ کو اتوار کے باعث عام تعطیل ہی ہوگی جبکہ 23 مارچ کو بھی یوم پاکستان کی سرکاری چھٹی ہوگی۔