پنجاب: عید پر 5 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
پنجاب حکومت نے عیدالفطر پر تین سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) پنجاب حکومت نے عیدالفطر پر تین سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو عیدالفطر کی چھٹی ہو گی۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے بھی کل 19 مارچ بروز جمعرات کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 19 مارچ کو جمعرات کے روز صوبہ بھر میں سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

اس طرح پنجاب اور بلوچستان میں سرکاری ملازمین عید الفطر کے موقع پر پانچ پانچ چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے، جمعرات سے ہفتہ تک تین چھٹیاں جبکہ اتوار کو معمول کی چھٹی ہو گی اور پھر 23 مارچ کو یوم پاکستان پر بھی عام تعطیل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا، اعلامیہ کے مطابق 20 اور اور 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، جمعہ اور ہفتے کو عیدالفطر کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی، 5 اور 6 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر میں تعطیلات کا اطلاق ہوگا۔

عیدالفطر پر وفاقی سرکاری ملازمین کو 4 چھٹیاں ملیں گی، 22 مارچ کو اتوار کے باعث عام تعطیل ہی ہوگی جبکہ 23 مارچ کو بھی یوم پاکستان کی سرکاری چھٹی ہوگی۔ 

ضرور پڑھیں