عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق30ویں روزے کی سحری سے قبل تہجد کی نماز کے بعد مسجد الحرام میں خوب بادل برسے، بارش کے قطرے جب کعبۃ اللہ پر برسنے لگے تو پورا حرم ایمان افروز مناظر پیش کرنے لگا، مسجد الحرام میں موجود زائرین موسم کی تبدیلی اور خوشگوار موسم سے محظوظ ہوتے رہے۔
بارش کے دوران عمرہ زائرین نے طواف کعبہ جاری رکھا جبکہ نمازی بھی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ عبادات میں مشغول رہے اور اللہ کے حضور خوب دعائیں و مناجات کیں۔
زائرین نے بارش برسنے پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اسے رحمت قراردیا، زائرین کا کہنا تھا کہ مقدس مقام پر بارش کا نزول اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت اور برکت کی علامت ہے، جس نے عبادت کے ماحول کو مزید پُرسکون اور روحانی بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید جمعہ کو ہو گی
دوسری جانب صفائی کے عملے کے کارکنان فوری طور پر صحنِ حرم اور بیرونی فرش سے بارش کے پانی کو صاف کرتے رہے، عملے کے کارکنان لاکھوں زائرین کو مختلف سہولتوں اور رہنمائی فراہم میں مصروف دکھائی دیے۔
SubhanAllah. Rain in Masjid Al Haram in Makkah today! 😭🕋
— Muslim (@Muslim) March 19, 2026
pic.twitter.com/BROvznm0Ab
واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ بارش کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے اسی سلسلے میں بارش کے فوری بعد مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔