سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Gold price Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد زیورات کی خریداری مزید مہنگی ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوران قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ کے بعد آج فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 3 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2572 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہو گئی ہے، جس سے مارکیٹ میں خریداروں پر مزید مالی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر سونے کا بھاؤ 30 ڈالر اضافے کے بعد 4753 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی قیمتیں اوپر گئی ہیں۔

جیولرز کا کہنا ہے کہ حالیہ مہنگائی اور عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جس کیوجہ سے خریدار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس سے اس کی طلب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے، جس سے عام صارفین کیلئے زیورات کی خریداری مزید مشکل ہو جائے گی۔