مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2158 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 67 ہزار 676 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 66 ہزار 221 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، تاہم بعد ازاں خریداری کے دباؤ میں اضافہ ہونے سے انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 844 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا۔
معاشی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ، توانائی اور دیگر اہم شعبوں میں دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں یہ تیزی دیکھنے میں آئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 517 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج کا اضافہ نمایاں قرار دیا جا رہا ہے۔ معاشی استحکام اور مثبت مالیاتی اشاروں کے باعث مارکیٹ میں بہتری کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 279 روپے پر آ گیا، روپے کی قدر میں استحکام بھی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کی ایک اہم وجہ ہے۔