انڈسٹری ذرائع کا بتانا ہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد تک کمی آ چکی ہے، اس کے پیش نظر پاکستان میں بھی پٹرول 55 روپے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 95 سے 100 روپے کمی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے۔
خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 13 سے 15 فیصد تک گر گئی ہیں، برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 17 ڈالر 31 سینٹ فی بیرل کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 112 ڈالر سے کم ہوکر 94 ڈالر 69 سینٹ پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں یونائیٹڈ موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ
اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 19 ڈالر 25 سینٹ کی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 115 ڈالر سے کم ہوکر 96 ڈالر 73 سینٹ ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ جنگ سے قبل 28 فروری کو برینٹ خام تیل 70 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 67 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا تھا، تاہم کشیدگی کے باعث قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔