پاکستان میں یونائیٹڈ موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ
United motorcycle price increase Pakistan
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

3 اپریل کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کمپنی نے کہا کہ اس نے مہنگائی کے دباؤ کے باوجود قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی کوشش کی، تاہم پیٹرول اور خام مال کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث موجودہ نرخ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
نتیجتاً کمپنی نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں رد و بدل کیا ہے جس کے تحت 3,000 روپے سے 5,000 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 70 سی سی اور 100 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 3,000 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 125 سی سی ماڈلز کی قیمتوں میں 5,000 روپے کا زیادہ اضافہ ہوگا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 11 اپریل 2026 سے ہوگا، اور یہ تمام نئی بکنگز پر لاگو ہوں گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور موجودہ مارکیٹ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔