سعودی عرب : ہنرمند افراد کیلئے نئی ملازمتوں کا اعلان
ہنرمند نوجوان پروگرام
ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت سعودی عرب میں نئی ملازمتوں کے مواقع متعارف کروائے گئے/ فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت سعودی عرب میں نئی ملازمتوں کے مواقع متعارف کروائے گئے ہیں نیز ملازمت کے حصول کے لیے لاہور میں انٹرویوز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہنر مند نوجوان پروگرام کے تحت بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت سعودی عرب میں ملازمت کیلئے واک ان انٹرویوز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام معروف بین الاقوامی فوڈ چین "امریکنہ" کے لیے بھرتی کا عمل شروع کیا جارہا ہے، انٹرویو کا عمل 6 سے 8 اپریل تک فلیٹیز ہوٹل لاہور میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ پٹرول سبسڈی کیلئے اہل ہیں؟ فوری چیک کریں

 امیدواروں کیلئے کم از کم میٹرک تعلیم، 21 سے 29 سال عمر، بنیادی کمپیوٹر مہارت اور انگریزی زبان پر عبور ضروری قرار دیا گیا ہے جبکہ تجربہ لازمی نہیں تاہم ترجیح دی جائے گی۔

منتخب ہونے والے امیدواروں کو پرکشش تنخواہ کے ساتھ خوراک، رہائش، میڈیکل اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، ملازمت کا دورانیہ دو سال جبکہ سالانہ چھٹیوں کی مدت 21 دن مقرر کی گئی ہے۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ انٹرویو کے وقت شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور سی وی ہمراہ لائیں، حکام کے مطابق یہ اقدام نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے اور انہیں عالمی سطح پر متعارف کرانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔