سب سے پہلے، درخواست دہندگان کو ویب سائٹ پر [https://mkb.punjab.gov.pk]Sign Up کے بٹن پر کلک کرنا ہوگا، پھر اپنی معلومات جیسے شناختی کارڈ نمبر اور پاسورڈ درج کرنا ہوگا۔ پاسورڈ کی نوعیت کی کوئی خاص پابندی نہیں ہے، تاہم صارف اپنی پسند کے مطابق پاسورڈ رکھ سکتے ہیں۔ معلومات درج کرنے کے بعد Submit کے بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد درخواست گزار کو موبائل پر ایک OTP (One Time Password) موصول ہوگا جسے درج کرتے ہی اکاؤنٹ بن جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مفت پٹرول کیلئے ابھی اپلائی کریں، مکمل طریقہ جانیے
اکاؤنٹ بننے کے بعد درخواست گزار کو دوبارہ ویب سائٹ پر جا کر Log In کے بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔ اس بار Sign Up کی بجائے Log In آپشن منتخب کرنا ہوگا۔ لاگ ان کرنے کے لیے شناختی کارڈ نمبر اور پاسورڈ کے ساتھ ایک تفریحی سوال کا جواب دینا ہوگا۔ اس کے بعد Sign In کے بٹن پر کلک کر کے اپنا اکاؤنٹ کھولیں۔

اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کے بعد، درخواست گزار کو Register New Complaint کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔ اس آپشن پر کلک کرتے ہی، سسٹم صارف کو Maryam ko Batayn کے انتخاب کا آپشن دے گا، جسے منتخب کرنے کے بعد Next بٹن دبانا ہوگا۔ پھر درخواست گزار کو اپنی ذاتی معلومات کے علاوہ، اپنے گھریلو حالات کے بارے میں دو سے تین لائنیں تحریر کرنی ہوںگی۔
تمام معلومات درج کرنے کے بعد Submit کے بٹن پر کلک کر کے درخواست مکمل کریں۔ درخواست کے کامیابی سے جمع ہونے کے بعد، صارف کو موبائل پر ایک پیغام موصول ہوگا جس میں درخواست کی وصولی کی تصدیق کی جائے گی۔
یہ سکیم خاص طور پر موٹرسائیکل مالکان کے لیے ہے تاکہ وہ سستی قیمت پر پٹرول حاصل کر سکیں اور مہنگائی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ حکومت نے اس سکیم کے تحت شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مکمل آن لائن سسٹم متعارف کرایا ہے تاکہ ہر شخص آسانی سے درخواست دے سکے اور سبسڈی حاصل کر سکے۔