پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان، ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
وفاقی حکومت کی جانب سے کل 3 اپریل کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیے جانے کا امکان ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے کل 3 اپریل کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے جائزے کی روشنی میں پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 56 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔

پٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )کی سمری پر کل وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کی جائے گی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے لئے تاحال حتمی جواب نہیں دیا، صوبائی حکومتیں پٹرولیم لیوی سے سبسڈی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیشتر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتوں کا مؤقف ہے کہ علاقائی کشیدگی کے باعث ان کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی خبر بھی سامنے آئی تھی کہ ملک میں پٹرول کی قیمت 550 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 750 روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55،55 روپے فی لٹر اضافہ کیا تھا جبکہ بعدازاں دو بار پٹرولیم مصنوعات کی قیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں