سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
gold price increase
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی منڈیوں میں ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت دیگر ممالک کی مقامی مارکیٹس پر بھی پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین عالمی رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس قیمت 4533 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی 0.9 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کی اب 70 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھ رہی ہے، جس کیوجہ سے سونے اور چاندی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، یہی رجحان قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

پاکستان میں بھی عالمی رجحانات کے اثرات واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں، حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 472062 روپے تک جا پہنچی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4116 روپے اضافے کے بعد 404717 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یکم اپریل سے دنیا کو پیٹرول کی فراہمی بند کرنے کا اعلان

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے زیورات کی خریداری مزید متاثر ہو سکتی ہے۔