سرکاری سکولوں کیلئے نیا شیڈول آگیا
خیبرپختونخوا حکومت
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں کے لیے نیا ٹائم ٹیبل جاری کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے اور اس پر سختی سے عملدآمد کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں کے لیے نیا ٹائم ٹیبل جاری کرتے ہوئے تعلیمی نظم و ضبط کو مزید موثر بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ پرائمری اسکولوں میں طلبہ کی حاضری 7:30 بجے ہوگی جبکہ چھٹی دوپہر 1 بج کر 35 منٹ پر دی جائے گی۔ صبح اسمبلی کو لازمی قرار دیتے ہوئے اس میں طلبہ کی اخلاقی تربیت، تقاریر اور عملی سرگرمیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ ماہانہ 50 ہزار وظیفہ کے اہل ہیں؟ فوری چیک کریں

اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم نے ہدایت جاری کی کہ طلبہ کو ہفتے میں تین دن تقاریر اور تین دن خاکوں کے ذریعے اخلاقی تعلیم دی جائے جبکہ ہر ہفتے کے آخری کام کے دن اسکولوں میں بزم ادب کا انعقاد بھی ضروری ہوگا۔ بزم ادب کے بعد آخری تین پیریڈز میں اساتذہ کی میٹنگ اور رجسٹرز کی تکمیل کی جائے گی، اساتذہ کی کمی یا طویل رخصت کی صورت میں اسکول سربراہان اور مضمون کے ماہر اساتذہ کلاسز لینے کے پابند ہوں گے۔

حکام نے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت دی ہے کہ نئے ٹائم ٹیبل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ تعلیمی معیار اور نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے۔