پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی
LPG Price Hike Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مائع گیس کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے باعث گھریلو اور تجارتی صارفین شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں مائع گیس 350 فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے جبکہ نگران ادارے کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری قیمت 219 روپے 68 پیسے فی کلو ہے، اس طرح شہریوں کو سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

ادھر کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، حالیہ دنوں میں فی کلو قیمت میں 70 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 260 روپے سے بڑھ کر 330 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر ایران سے سمگل ہونے والے پیٹرول کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت ایشیائی حصص بازاروں میں شدید مندی

تاجروں کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے باعث مائع گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں قلت پیدا ہو رہی ہے اور قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سپلائی کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو آنے والے دنوں میں گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں