سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوہنگ میں پولیس ٹریننگ سنٹر کے قریب ایک پٹرول پمپ پر اب بھی وہی پرانی قیمت 267 روپے فی لٹر میں پٹرول فروخت کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہری دھڑا دھڑ اس پٹرول پمپ کا رخ کررہے ہیں جتنا چاہیں پرانی قیمت پر پٹرول اور ڈیزل حاصل کر سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پٹرول پمپ انتظامیہ کے افسر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم رمضان المبارک میں یہ آفر لگائی ہے کہ پرانی قیمت پر ہی شہریوں کو پٹرول فروخت کیا جائے تاکہ لوگوں سہولت ملے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر اضافے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے پٹرول کی قیمت میں اضافے سے حاصل ہونے والی رقم اپنی جیب میں ڈالنے کی بجائے ماہ صیام میں اس سے عوام کو ریلیف دیا جائے۔
پٹرول پمپ انتظامیہ کے افسر نے بتایا کہ ہم یہاں پرانی قیمت 267 روپے فی لٹر پر ہی پٹرول دے رہے ہیں کوئی جتنی مقدارمیں چاہے پرانی قیمت پر پٹرول حاصل کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل حکومت نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔