رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 61 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 171 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے جہاں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 100 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 5 ہزار 230 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 844 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 17 روپے بڑھ کر 8 ہزار 931 روپے تک جا پہنچی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 14 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 656 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:روسی تیل کی بڑی کھیپ پاکستان روانہ، روسی میڈیا کا دعویٰ
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان بھی موجود ہے، جس کا براہ راست اثر مقامی صرافہ بازاروں پر پڑ سکتا ہے۔