سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 168 ہزار کی حد بحال
Pakistan Stock Market surge
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک بار پھر 1 لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔

مارکیٹ کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دیا اور خریداری کا رجحان غالب رہا۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی سیشن کے دوران 1900 سے زائد پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا۔

معاشی ماہرین کے مطابق مثبت معاشی اشاروں اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی نے مارکیٹ کو سہارا دیا، جس سے مختلف شعبوں میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 258 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، آج کے نمایاں اضافے نے گزشتہ روز کی کمی کا ازالہ کرتے ہوئے مارکیٹ کو دوبارہ مستحکم سطح پر پہنچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلاسود ماہانہ قسطوں پر موٹرسائیکل حاصل کریں

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مارکیٹ مزید بہتری کی جانب گامزن ہو سکتی ہے۔

بینکنگ، توانائی اور سیمنٹ سیکٹر میں سرگرمی بڑھنے سے مجموعی انڈیکس کو تقویت ملی ہے، سرمایہ کار محتاط انداز میں مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ کاروباری حجم میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ضرور پڑھیں