عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئیں، آج فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر 5 لاکھ 34 ہزار 562 روپے اور دس گرام سونا 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے تک جا پہنچی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 30 ڈالر اضافے سے 5 ہزار 138 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جس کے اثرات فوری طور پر ملک میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا طوفان
اسی طرح چاندی کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں، فی تولہ 146 روپے اضافے سے 9 ہزار 94 روپے اور دس گرام 125 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 796 روپے ہوگئی ہیں۔
عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی نرخ مستقبل میں بھی بدل سکتے ہیں جس سے سرمایہ کاروں اور صارفین دونوں کے لیے خریداری مشکل ہو گئی ہے۔