سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Gold price Pakistan today
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر کی کمی کے بعد 4010 ڈالر کی سطح پر آگئی، عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات ملکی مارکیٹ پر بھی پڑے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3200 روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2743 روپے کم ہوکر کر 4 لاکھ 49 ہزار 041 روپے کی سطح پر آ گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 55 روپے کی کمی کے بعد 8 ہزار 164 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 47 روپے کم ہوکر کر 6 ہزار 999 روپے پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:1500 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا گیا

معاشی ماہرین کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں طلب و رسد کے توازن، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے رجحانات کی وجہ سے ہوئی ہے، تاجر اور سرمایہ کار اس کمی کا فائدہ اٹھا کر قلیل مدتی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر صارفین کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ عالمی اور ملکی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال پر نظر رکھیں تاکہ خرید و فروخت کے فیصلے بہتر انداز میں کر سکیں۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ قیمتیں عارضی طور پر کم ہو رہی ہیں اور مستقبل میں عالمی اور ملکی عوامل کے مطابق دوبارہ اوپر جا سکتی ہیں۔