1500 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا گیا
Rs 1500 prize bond
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): 1500 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 105 کا اعلا کر دیا گیا ہے۔

1500 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 105 آج 16 فروری 2026 کو لاہور میں منعقد ہوئی، قرعہ اندازی کا عمل صبح 10 بجے نیشنل سیونگز پاکستان کی نگرانی میں شروع ہوا، نتائج قرعہ اندازی مکمل ہونے کے فوراً بعد جاری کیے جانے کی توقع ہے جس کے بعد ہزاروں بانڈ ہولڈرز اپنے نمبرز چیک کر سکیں گے کہ آیا وہ کسی بڑے انعام کے حقدار ٹھہرے ہیں یا نہیں۔

اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے جو شرکاء کے لیے سب سے پرکشش انعام ہے، اس کے علاوہ تین خوش نصیب افراد کو 10، 10 لاکھ روپے کے دوسرے انعامات دیے جائیں گے۔

مزید برآں 1,696 افراد کو 18,500 روپے کے تیسرے انعامات بھی دیے جائیں گے جس سے جیتنے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں بڑی کمی، ڈالر معمولی سستا

ماہرینِ مالیات کے مطابق 1500 روپے کا انعامی بانڈ اپنی مناسب قیمت اور پرکشش انعامات کی وجہ سے بے حد مقبول ہے۔ یہ متوسط طبقے کے بچت کنندگان اور سنجیدہ سرمایہ کاروں دونوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے جو محفوظ سرمایہ کاری کے ساتھ بڑی رقم جیتنے کا موقع چاہتے ہیں۔

حکام نے بانڈ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ نتائج جاری ہونے کے بعد اپنی جیت کی تصدیق کے لیے سرکاری نیشنل سیونگز پورٹل اور مجاز ذرائع سے اپنے نمبرز ضرور چیک کریں۔