تفصیلات کے مطابق ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار 325 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس گر کر ایک لاکھ 77 ہزار 278 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
ذہن نشین رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 622 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم نئے ہفتے کے آغاز پر منفی رجحان غالب رہا۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی، معاشی بے یقینی اور پالیسی معاملات پر خدشات کے باعث فروخت کا رجحان بڑھا، بینکنگ، توانائی اور سیمنٹ کے شعبوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی جس نے مجموعی انڈیکس کو نیچے دھکیل دیا۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 279 روپے 61 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں یہ کمی عارضی ہو سکتی ہے اور آئندہ دنوں میں عالمی اور مقامی معاشی عوامل کے تحت اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔
سرمایہ کاروں کی نظریں اب آنے والے معاشی اعلانات اور پالیسی فیصلوں پر مرکوز ہیں جو مارکیٹ کی سمت کا تعین کریں گے۔