بسنت پر چکن، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Basant 2026 Prices
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) بسنت کے رنگوں اور خوشیوں کے تہوار کے موقع پر لذیذ پکوانوں کیلئے چکن، مٹن اور بیف کی خریداری عام شہری کے بجٹ سے باہر ہو گئی۔

حکومت کی جانب سے چکن کی کنٹرول قیمت 526 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے، مگر بسنت کے دنوں میں مارکیٹ میں چکن، مٹن اور بیف کی قیمتیں مکمل طور پر آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی ہیں۔

شہریوں کے مطابق قصابوں کی دکانوں اور سپر اسٹورز پر مٹن 2800 سے 3200 روپے فی کلوگرام اور بیف 1200 سے 1400 روپے فی کلوگرام تک بک رہی ہے، جو عام خریدار کی پہنچ سے باہر ہے۔ سپر اسٹورز پر ڈی سی کے کاونٹر پر غیرمعیار مٹن، پھل اور سبزیاں بھی رکھی جا رہی ہیں، جس سے معیار اور قیمت دونوں کے حوالے سے عوام میں شدید ناخوشگواری پائی جا رہی ہے۔

شہریوں نے ڈی سی اور پنجاب حکومت سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ وہ مٹن اور بیف کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کریں اور عوام کو معیاری گوشت مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پانچ ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی افواہوں پر سٹیٹ بینک کا مؤقف آگیا

 

 

 

شہریوں کا کہنا ہے کہ بسنت کے موقع پر نہ صرف پتنگیں اور ڈور مہنگی ہو گئی ہیں بلکہ روزمرہ استعمال کی چیزیں اور کھانے پینے کے اجناس بھی مہنگائی کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں، جس سے تہوار کی خوشیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

حکومتی اقدامات کے بغیر مارکیٹ میں غیرمعیاری اور مہنگی اشیاء کا کاروبار مزید بڑھ سکتا ہے، اس لیے فوری ریلیف اور قیمتوں کے کنٹرول کی ضرورت ہے تاکہ عوام بسنت کے تہوار کو خوشی اور آسانی سے منا سکیں۔