سونا ہزاروں روپے مزید مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Gold price Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 148 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 5064 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست پڑا۔

مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 14 ہزار 800 روپے مزید مہنگا ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے تک جا پہنچی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جو اب 12 ہزار 689 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے نے سونے کی خرید و فروخت کرنے والے تاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے نئے چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

دوسری طرف چاندی کی قیمت بھی اضافہ ہوا ہے، ایک تولہ چاندی 109 روپے کے اضافے کے ساتھ 9255 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، امریکی ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی مالیاتی صورتحال کا اثر مقامی مارکیٹ پر پڑ رہا ہے۔

صرافہ بازار کے تاجروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو محتاط رہنا چاہیے اور غیر ضروری خریداری سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ سونے اور چاندی کی قیمتیں مستقبل میں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔