رمضان سے پہلے بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ
Electricity price hike Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد سے قبل بجلی صارفین کیلئے تشویشناک خبر سامنے آگئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ کے تحت درخواست دائر کر دی ہے جس کی منظوری کی صورت میں بجلی ایک ماہ کے لیے 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے۔

درخواست کے مطابق دسمبر میں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس فراہم کی گئی، اس دوران بجلی کی فی یونٹ اوسط لاگت 9 روپے 62 پیسے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

'سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ دسمبر میں ہائیڈل ذرائع سے18.07 فیصد بجلی حاصل کی گئی جبکہ مقامی کوئلے سے 13.99 اور درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد بجلی پیدا ہوئی، قدرتی گیس سے 11.20 اور درآمدی گیس سے 17.24 فیصد بجلی حاصل کی گئی ہے جبکہ نیوکلیئر ذرائع کا حصہ 25.05 فیصد رہا۔

نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی جس کے بعد بجلی کے نرخوں سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔