مہنگائی میں اضافہ تھم گیا، شرح 6 فیصد تک رہنے کی توقع
وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ بارے اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ بارے اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں میکرو اکنامک استحکام جاری ہے، بڑے صنعتوں شعبے کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھے ہیں، پہلی ششماہی میں ایکسچینج ریٹ میں استحکام رہا جبکہ فسکل ڈسپلن کی بنیاد پر گروتھ کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرائمری سرپلس میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ،رواں مالی سال کے آئندہ چھ ماہ میں بھی میکرو اکنامک استحکام کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ جاری ہے ، ایکسٹرنل اکاؤنٹ کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔

آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں اسٹاک ایکسچینج میں مضبوط ریلی جاری رہی ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھائی ، اکنامک گورننس بہتر ہوئی ہے ، پرائیویٹ سیکٹر میں پیداواری عمل تیز ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں زرعی شعبے میں بھی ترقی ہوئی ، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں زرعی شعبے میں 2.9 فیصد ترقی ہوئی ہے ، زرعی اجناس کی امپورٹ 13 فیصد سے کم ہو کر زیرو اعشاریہ 7 فیصد ہو گئی ہے ، کپاس کی پیداوار میں منفی 1.2 فیصد کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹامپ پیپر کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ، سائلین پریشان

اسی طرح چارے کی پیداوار میں 14.4 فیصد کمی ہوئی ہے ، فرٹیلائزر کی پیداوار میں 13 فیصد کمی ہوئی ہے ، لائف اسٹاک کی پیداوار میں 6.3 فیصد جبکہ جنگلات اور ماہی پروری کی پیداوار میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر بینکوں سے ملنے والا قرضہ ایک ہزار 412 ارب روپے تھا ، گزشتہ مالی سال یہ قرضہ ایک ہزار 267 ارب روپے تھا۔

وزارت خزانہ نے جنوری میں مہنگائی 6 فیصد تک رہنےکاامکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا ہے، جنوری میں مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے ، دسمبر2025 میں مہنگائی کی شرح 5.6فیصد رکارڈ کی گئی تھی جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں اوسط مہنگائی 5.15 فیصد تھی۔