سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر تمام ریکارڈ توڑ دیے
Gold price Pakistan 2026
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں ایک بار پھر ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے کے اضافے کے بعد 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 573 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 46 ہزار 812 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 65 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 988 ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سیاسی اور اقتصادی عوامل کے ساتھ جڑا ہوا ہے، جس میں امریکی ڈالر کی قدر، عالمی اسٹاک مارکیٹس اور سرمایہ کاری کی رفتار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہونڈا سِوک 2026 فیس لفٹ ماڈلز کی تعارفی قیمتیں جاری

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 526 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ایک تولہ چاندی کے دام 10 ہزار 801 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئے۔

سرمایہ کاروں کیلئے سونا اور چاندی کو محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ مانا جاتا ہے، قیمتوں میں اس اضافہ نے مارکیٹ میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق آئندہ ہفتوں میں عالمی اور مقامی عوامل کی روشنی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ متوقع ہے، جس کے پیش نظر سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔