پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کیا رجحان رہا؟
Pakistan Stock Exchange surge
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان دیکھا گیا، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

آج 100 انڈیکس میں 857 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 1 لاکھ 87 ہزار 891 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے عروج 1 لاکھ 87 ہزار 901 پوائنٹس اور زوال 1 لاکھ 86 ہزار 825 پوائنٹس تک دیکھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 1 لاکھ 87 ہزار 33 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج کی تیزی سرمایہ کاروں کیلئے خوش آئند ثابت ہوئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، مقامی اور عالمی معاشی حالات میں بہتری اور بڑی کمپنیوں کے مثبت نتائج ہیں۔ بینکنگ اور توانائی کے شعبوں میں حصص کی خریداری نے آج کے مثبت رجحان میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

معاشی ماہرین کےمطابق اگر مارکیٹ کا یہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ ہفتوں میں بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اثرات دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایکس میں آج کے کاروبار کے دوران درمیانے اور چھوٹے سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی حصص کی خریداری میں اضافہ دیکھا گیا، جس سے مجموعی مارکیٹ کی سرگرمی میں اضافہ ہوا۔ سرمایہ کاروں کے مطابق موجودہ رجحان ملکی معیشت میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے اور آئندہ سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزا ہے۔