عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونا اور چاندی اپنے بلند ترین ریکارڈ سے نیچے آ گئے، جس سے سرمایہ کاروں اور عام خریداروں کو ریلیف ملا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی، جو اب 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے پر پہنچ گئی۔ دس گرام سونے کے بھاؤ میں 686 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 437 روپے ہوگیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی فی تولہ قیمت 30 روپے کم ہو کر 9 ہزار 904 روپے پر آ گئی۔ اس کمی کے باعث چاندی کے خریداروں کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سب سے کم قیمت ہائبرڈ SUV، جیکو J5 متعارف
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 832 ڈالر پر آ گیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جیو پولیٹیکل حالات میں بہتری اور عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے اتار چڑھاؤ نے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اس کمی کا باعث بنایا ہے۔