آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 89 ہزار 362 روپے ہو گیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 431 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 549 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر سود ہونڈا موٹر سائیکل آسان اقساط پر خریدیں، طریقہ جانیے
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں 75 ڈالر فی اونس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 4 ہزار 670 ڈالر کا ہو گیا۔
صرافہ مارکیٹ سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کا یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی موجود ہے۔
ادھر ملکی صرافہ بازاروں فی تولہ چاندی کی قیمت اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 9 ہزار 872 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔