بغیر سود ہونڈا موٹر سائیکل آسان اقساط پر خریدیں، طریقہ جانیے
Interest free motorcycle scheme
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ہونڈا موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند صارفین کیلئے ہونڈا کمپنی نے بینک الفلاح کے اشتراک سے بغیر سود آسان اقساط پر موٹر سائیکل خریدنے کی اسکیم متعارف کرا دی۔

اس اسکیم کے تحت ہونڈا کے مقبول ماڈلز CD 70، CG 125 اور CG 150 کو بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ماہانہ اقساط میں خریدا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس سہولت کا مقصد صارفین پر مالی بوجھ کم کرنا اور مقامی آٹو مارکیٹ میں خرید و فروخت کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، جو حالیہ مہنگائی کے باعث شدید دباؤ کا شکار رہی ہے۔

بینک حکام کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کے تحت موٹر سائیکل خریدنے پر کسی قسم کا سود وصول نہیں کیا جائے گا، تاہم صارفین کو پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔ یہ سہولت محدود مدت کیلئے متعارف کرائی گئی، موٹر سائیکل کی دستیابی اسٹاک سے مشروط ہوگی۔

قیمتوں کی بات کی جائے تو ہونڈا CD 70 کی مجموعی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جسے اب صارفین تقریباً 26,650 روپے ماہانہ اقساط میں حاصل کر سکتے ہیں۔

اسی طرح ہونڈا CG 125 اور CG 150 بھی بغیر سود اقساط کی اس سہولت کے تحت دستیاب ہیں، جس سے صارفین کو ایک ساتھ بڑی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سب سے کم قیمت ہائبرڈ SUV، جیکو J5 متعارف

بغیر سود اقساط کی یہ اسکیم نہ صرف متوسط طبقے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی بلکہ اس سے موٹر سائیکل انڈسٹری میں بھی نئی جان پڑنے کی توقع ہے۔

شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روزمرہ آمد و رفت کیلئے موٹر سائیکل ایک بنیادی ضرورت بن چکی ہے، ایسی اسکیمیں عام صارفین کیلئے ریلیف فراہم کر سکتی ہیں۔