مہنگا سونامزید مہنگا ہوگیا، نئی قیمت کیا؟
Gold price Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے مقامی مارکیٹ میں نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر مہنگا ہو کر 4638 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 4300 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 3687 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے ہو گیا۔

دوسری جانب ایک تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کی نئی قیمت 9575 روپے تک پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر مہنگا ہو کر 4595 ڈالر فی اونس پر پہنچا تھا، جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے اور 10 گرام سونا 771 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے پر بند ہوا تھا۔ ایک تولہ چاندی کی قیمت میں گزشتہ روز 180 روپے اضافہ ہوا تھا اور یہ 9075 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں یکساں بجلی ٹیرف کیلئے حکومتی درخواست منظور

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی طلب اور ملکی مالیاتی صورتحال کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بلند ہو رہی ہیں۔ سرمایہ کار اور عام خریدار سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے سے محتاط ہو گئے ہیں۔

واضح رہ کہ یہ اضافہ نہ صرف سرمایہ کاری کیلئے اہم ہے بلکہ عام صارفین کی خریداری پر بھی اثر ڈال رہا ہے، مستقبل میں سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کے امکانات موجود ہیں۔