بڑے شہر میں نانبائیوں کی ہڑتال کا اعلان
Naanbai strike
فائل فوٹو
پشاور : (ویب ڈیسک) پشاور میں خیبر پختونخوا نانبائی ایسوسی ایشن کے اراکین نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے پشاور ضلعی چیئرمین خشتہ گل مہمند اور جوائنٹ سیکریٹری جہانزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے آٹے کی سپلائی پر عائد پابندی غیر قانونی اور امتیازی سلوک پر مبنی ہے، ان کے مطابق اس پابندی کے باعث آٹے کی قیمت میں 1,700 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، مہنگائی، بجلی کی لوڈ مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں نے نانبائیوں کے لیے کاروبار جاری رکھنا مشکل بنا دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تندور مالکان شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کس دن بند رہے گی،شیڈول سامنے آگیا

ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ بارہا درخواستوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے نیا نرخ نامہ جاری نہیں کیا، سرکاری قیمتوں کے اعلان نہ ہونے کی وجہ سے نانبائی جرمانوں اور گرفتاریوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر آٹے کی سپلائی پر عائد پابندی ختم کرے، ضلعی انتظامیہ نیا نرخ نامہ جاری کرے اور نانبائیوں کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.18 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.87 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.53 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969 ▼ 5,518
Gold 22K Per Tola 422,555 ▼ 5,058
Gold 21K Per Tola 403,348 ▼ 4,829
Gold 18K Per Tola 345,727 ▼ 4,139
Silver Per Tola 6,890 ▼ 80
Platinum Per oz (USD) 1,825 ▼ 1.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں