نجی ٹی وی نے ذرائع کے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی شرط پر عائد کی گئی کیپٹو پاور لیوی سے بجلی کے نرخوں میں کمی کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے،حکومت کا کیپٹو پاور لیوی کی رقم سے ماہانہ بنیادوں پر بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا منصوبہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر جمع ہونے والی لیوی کا فائدہ 2 ماہ کے وقفے سے دینے کا منصوبہ ہے، وفاقی کابینہ کیپٹو پاور لیوی کی مد میں بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی منظوری دے چکی ہے ، وفاقی حکومت کو کیپٹو پاور لیوی میں اضافے پربجلی میں زیادہ ریلیف کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست مخالف بیانیہ اختیار کرنے والے علماء کا اعزازیہ بند
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ و پاور ڈویژن کی جانب سے کیپٹو پاور لیوی سے بجلی سستی کرنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کیا گیا تھا، آئی ایم ایف شرائط پر کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصد تک لیوی عائد کرنے کے قانون کا اطلاق ہے،لیوی کی رقم تمام کیٹیگری کےبجلی صارفین کوٹیرف میں ریلیف پر استعمال ہو گی۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ برس جون میں کیپٹو پاور پلانٹس لیوی ایکٹ کا نفاذ کیا تھا جس کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس پر فوری طور پر 5 فیصد لیوی نافذ کی گئی تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں لیوی کی شرح 10 فیصد کے حساب سے ہو گی۔
اس کو بھی پڑھیں: الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے جدید گاڑی متعارف
رواں برس فروری 2026 میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کی شرح بڑھا کر 15فیصد کی جائے گی جبکہ اگست 2026 میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کی مزید بڑھ کر 20 فیصد ہو جائے گی، لیوی کی عدم ادائیگی پر کیپٹو پاور پلانٹس کے خلاف کارروائی ہو گی اور مستقل ڈیفالٹ پر متعلقہ کیپٹو پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی روک دی جائے گی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت گزشتہ برس یکم فروری سے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ٹیرف میں اضافہ کر چکی ہے،حکومت کی جانب سے کیپٹو پاور پلانٹس کا گیس ٹیرف 3 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 3 ہزار روپے کیا گیا تھا اور کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ٹیرف میں اضافہ کرنے کے بعد لیوی عائد کا اطلاق کیا گیا تھا۔