بی آئی ایس پی نے اہل گھرانوں کے لیے ایک سادہ اور شفاف رجسٹریشن کا طریقہ کار وضع کیا ہے، سروے کے تحت خاندان کی حیثیت کے مطابق10,500 روپے سے 13,500 روپے تک مالی امداد دی جائے گی۔
یہ سروے ملک کے تمام صوبوں میں جاری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ صرف مستحق افراد ہی اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں۔
بی آئی ایس پی میں رجسٹریشن کے لیے قریبی بی آئی ایس پی تحصیل آفس کا دورہ کریں، ڈائنامک رجسٹریشن ڈیسک تلاش کریں، اصل قومی شناختی کارڈ (CNIC) ، بچوں کے لیے نادرا کا جاری کردہ بی فارم، حالیہ بجلی کا بل اور فعال موبائل نمبر مہیا کریں۔
ٹوکن حاصل کرنے کے بعد ڈیٹا انٹری آپریٹر آپ سے سماجی و معاشی نوعیت کے سوالات کرے گا، فارم کی تکمیل اور شناخت کی تصدیق کے لیے ان سوالات کے جوابات اور انگوٹھے کے نشان کی تصدیق لازمی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا میں نیٹ ورک پروفیشنلز کے لیے ملازمتوں کا اعلان
سروے مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار کو 8171 سے ایک تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں سروے کی کامیابی سے تکمیل کی اطلاع دی جائے گی، اگر درخواست گزار اہل قرار پاتا ہے تو مزید تصدیق کے لیے دوبارہ پیغام موصول ہوگا۔
بی آئی ایس پی نے واضح کیا ہے کہ ڈائنامک سروے مکمل طور پر مفت ہے اور کسی بھی قسم کی فیس لینا غیر قانونی ہے، عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور جعلی اطلاعات سے ہوشیار رہیں۔
اس کے علاوہ بینظیر ہنرمند پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد مستحق افراد کو فنی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
8171 سے پیغام موصول ہونے کے بعد مقررہ تاریخ پر رجسٹریشن آفس پہنچیں، بی آئی ایس پی نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن کے وقت بجلی کا بل اور موبائل فون ساتھ لائیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔