سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
Gold price increase Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور صارفین میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 57 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,379 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر پڑے ہیں۔

مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 5,700 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے ہو گئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4,887 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 94 ہزار 600 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد ایک تولہ چاندی 227 روپے مہنگی ہو کر 7,862 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چکن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

 

 

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مقامی ڈیمانڈ اور ملکی کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ نے سونے اور چاندی کی قیمتوں کو متاثر کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہا تو مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس سے سرمایہ کاروں اور صارفین کیلئے خریداری کی لاگت میں اضافہ متوقع ہے۔