کمپنی کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 ماڈل 2026 کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جو موجودہ معاشی حالات کے باوجود صارفین کیلئے ایک متوازن اور قابلِ غور انتخاب سمجھی جا رہی ہے۔
ایٹلس ہونڈا سی ڈی 70 میں 4-اسٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن نصب ہے، جو مضبوط ساخت، بہتر فیول ایوریج اور قابل اعتماد کارکردگی کیلئے جانا جاتا ہے۔ یہ موٹر سائیکل روزمرہ استعمال کے ساتھ ساتھ طویل سفر کیلئے بھی موزوں سمجھی جاتی ہے۔
گاڑی میں 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن دی گئی ہے، جو ہموار اور آسان ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتی ہے، جبکہ کک اسٹارٹ سسٹم اسے سادہ اور قابلِ اعتماد بناتا ہے۔
موٹر سائیکل کے فیول ٹینک کی مجموعی گنجائش 8.5 لیٹر رکھی گئی ہے، جس میں 1 لیٹر ریزرو شامل ہے، تاکہ طویل سفر کے دوران صارفین کو اضافی سہولت حاصل ہو۔ ہونڈا سی ڈی 70 ماڈل 2026 کو بلیو، ریڈ اور بلیک رنگوں میں پیش کیا گیا ہے، جس سے صارفین کو اپنی پسند کے مطابق انتخاب کا موقع ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تورغر: امریکی شہری کا ہمالین گرے گورال کا شکار، 4 لاکھ ڈالرز کی آمدن
تکنیکی خصوصیات میں ملٹی پلیٹ ویٹ کلچ، بیک بون ٹائپ فریم اور 4 پی آر فرنٹ و بیک ٹائر شامل ہیں، فرنٹ ٹائر کا سائز 2.25-17 جبکہ بیک ٹائر 2.50-17 رکھا گیا، جو بہتر گرفت اور مستحکم ڈرائیونگ کو یقینی بناتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 ماڈل 2026 اسٹائل، پائیداری، کم دیکھ بھال کے اخراجات اور بہتر فیول ایوریج کا بہترین امتزاج ہے، جس کی وجہ سے یہ موٹر سائیکل ایک بار پھر پاکستانی صارفین کی اولین ترجیح بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔