عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 5سو روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 70 ہزار1سو62روپے پرآگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار7سو 15روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 3 ہزار 88 روپے مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 2 ہزار300 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور فی تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار6 سو62روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم صرف دو دن میں ہی صورتحال یکسر بدل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کسی اور کے نام پر جاری فون سمز سے متعلق اہم اعلان
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 55 ڈالر کم ہو کر4 ہزار 4سو78ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔
ادھر چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی تولہ چاندی 332 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 75 روپے میں فروخت ہوئی۔