جڑواں شہروں سمیت کل سے 2 جنوری کے دوران مری اورگلیات میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 31 دسمبر اور یکم جنوری کو اسلام آباد/راولپنڈی ، خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، فیصل آباد ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گجرات ،میانوالی، سرگودھا ، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور ، جھنگ اور ساہیوال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شدید دھند نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا، موٹرویز بند
دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا، کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 9، سکردو منفی 6، گوپس منفی 5، گلگت منفی 4، قلات، دیر اور استور میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری طرف فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آ گیا جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 383 ریکارڈ کیا گیا۔ برکی روڈ پر آلودگی کی شرح 900، کینٹ میں 635 ، چمن پارک میں 606،گلبرگ ٹو میں 497 ، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 483 ،عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 481 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق مسلسل بڑھتی فضائی آلودگی شہریوں کی صحت، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کیلئے سنگین خطرہ بن چکی، شہری غیر ضروری باہر نکلنے سے گریزاور ماسک کا استعمال کریں۔