آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 8500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 288 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 3 ہزار 688 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے اور ملکی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھنے کے اثرات مقامی سونے کی قیمتوں پر براہ راست پڑ رہے ہیں۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 85 ڈالر کے اضافے کے بعد 4 ہزار 485 ڈالر ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سوزوکی کلٹس 2026 کی نئی قیمتوں کا اعلان
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اس وقت سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے ملکی مارکیٹ میں بھی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں سونے کی قیمت میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے، جس کی وجہ عالمی مارکیٹ کے عوامل اور ملکی معیشت میں تبدیلیاں ہیں۔