پہلے سیشن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 577 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 781 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا تھا، کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 204 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ تاہم آج کے مثبت آغاز نے سرمایہ کاروں کو اعتماد فراہم کیا اور مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھی گئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی ملکی معیشت میں بہتری کے امکانات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی علامت ہے۔
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی ہوئی، اب ڈالر 280 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوزوکی کلٹس 2026 کی نئی قیمتوں کا اعلان
اس کمی کے بعد سرمایہ کاروں اور تجارتی شعبے کو ریلیف ملا ہے اور مارکیٹ میں مثبت رجحان کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں یہ زبردست تیزی اور ڈالر کی قیمت میں کمی ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے اور اس سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
اگر یہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ ہفتوں میں مارکیٹ میں مزید بہتری دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
یہ صورتحال سرمایہ کاروں کیلئے خوشی کی خبر ہے اور ملکی معیشت کے استحکام کی طرف ایک مثبت اشارہ ہے۔